Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع‎

پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع‎

7اکتوبر 2025 بروز منگل پی ایچ۔ڈی اسکالر حفصہ مالک کے مقالے بعنوان " اردو ادب کے بارے میں انگریزی کالم نگاری " کے مجلسی دفاع کا انعقاد کیا گیا۔مقالےکی نگران ڈاکٹر عارفہ اقبال تھیں۔ممتحنین ڈاکٹر ناصر بلوچ اور ڈاکٹر اشفاق ورک تھے۔ اسکالر نے ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موضوع کا بھرپور اور جامع تعارف پیش کیا اور حاضرین و ممتحنین کے سوالوں کے جواب نہایت عمدگی سے دیے۔ ممتحنین نے موضوع اور تحقیقی طریقہ کار کی تعریف کی۔ڈائریکٹر ادارہ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ نے اسکالر کی محنت کی داد دیتے ہوئے حاضرین میں شامل طلبا کی اس طرح کی علمی سرگرمی میں شرکت کو ضروری قرار دیا اور ان کے انہماک اور علمی سوالات کی تحسین کی۔
بعد ازاں ممتحنین نے اسکالر کے پی ایچ۔ڈی کی سند کا حق دار قرار پانے کا اعلان کیا۔